ترک سفیرSoysal سے میٹنگ کے حوالے سے اپنے مراسلے میں سابق امریکی سفیر این پیٹرسن نے کہا کہ پاکستانی معاشرے پر سعودی عرب کے منفی اثرات کی جگہ ترقی پسند ترکی لے سکتا ہے۔ اوریہ بھی کہ ترکی ترقی پسند اور جدید ملک ہے اس لئے پاکستانی سیاست پر سعودی عرب کے منفی اثرات کی جگہ بھی جمہوری ترکی کو لینی چاہیے۔ اس سے پہلے وکی لیکس یہ بھی انکشاف کرچکا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں ایک اور جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف جیسے شخص کی تلاش میں تھا۔ پیٹرسن نے کہاکہ سعودی عرب کے مقابلے میں پاکستانیوں کے لیے ترکی کہیں زیادہ مثبت رول ماڈل ہے۔
..........
/110